عمرا ن نیازی اخلاقی اور مالی طور پر انتہائی کرپٹ شخص،سعیدغنی

عمرا ن نیازی اخلاقی اور مالی طور پر انتہائی کرپٹ شخص،سعیدغنی

  

کراچی(این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے عمران نیازی کے نااہل ہونے پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی اخلاقی اور مالی طور پر ایک انتہائی کرپٹ شخص ہے عمران   کی چوری پہلے فارن فنڈنگ اور آج اثاثے چھپانے کے کیس میں پکڑی گئی ہے،قوم کو معلوم تھا کہ عمران نیازی نے توشہ خانے پر ڈاکہ مارا ہے،عمران نیازی نے اپنی 66 سالہ زندگی میں اتنا پیسہ نہیں کمایا تھا جتنا اس نے وزیر اعظم بننے کے 4 ماہ کے دوران کمایا تھا، عمران نیازی  اور علیمہ باجی نے زکوا، خیرات اور چندے کی رقوم پر بھی ڈاکے مارے ہیں۔سعید غنی نے کہاکہ عمران نازی اس ملک کے لئے کسی بدنما داغ سے زیادہ نہیں ہیں۔اس وقت پاکستان کو جتنے معاشی اور سیاسی مسائل ہیں اس کا ذمہ دار عمران نیازی  ہے۔ 

سعیدغنی

مزید :

صفحہ آخر -