محرومیوں سے ترقی کی جانب جاری سفرات کبھی نہیں رک سکتا: وزیراعلٰی پنجاب
گجرات (نیوزایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ محرومیوں سے ترقی کی جانب جاری سفر اب کبھی نہیں رک سکتا۔گجرات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خود کو وزیراعظم کہہ رہا ہے اسے سمجھ بوجھ ہونی چاہئے۔پہلے شہباز شریف میرا بیان پڑھیں اور پھر جواب دیں۔شہباز شریف کوچاہیئے کہ پہلے تولیں پھر بولیں۔ ان کا کام صرف بولنا رہ گیا ہے اور وہ تواتر سے جھوٹ میں مہارت رکھتے ہیں۔پنجاب حکومت نے وفاق سے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت مانگی اور شہباز شریف نے نہیں دی۔پنجاب حکومت پرائیویٹ سیکٹر نہیں بلکہ گورنمنٹ آف پنجاب ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق عام آدمی کو گندم اور آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بھی کوئی مدد نہیں کی۔وفاقی حکومت نے ہمیں گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دے۔وفاقی حکومت نے دیگر صوبوں کو گندم دی، پنجاب کو نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ ایشو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔پرویزالٰہی نے جی ٹی روڈ سماں تا گجرات ڈنگہ دورویہ سڑک اورفلائی اوور کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلی پرویزالٰہی نے اولڈ جی ٹی روڈ گجرات تا لکھن والا دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ سماں تا گجرات ڈنگہ دورویہ سڑک اورفلائی اوور کا منصوبہ 2ارب 83کروڑ روپے سے مکمل جائے گا۔ ناصرف گجرات بلکہ دیگر شہروں کے شہری اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔ فلائی اوور سمیت پورا پراجیکٹ جلد مکمل کریں گے۔اولڈ جی ٹی روڈ گجرات تا لکھن والا 29کلو میٹر دورویہ سڑک کے منصوبے پر 9ارب 11کروڑ روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ4مرحلوں میں اس سڑک کو مکمل کیا جائے گا۔مزید برآں وزیراعلی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں۔فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔پرویزالٰہی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
پرویز الٰہی