قلا ت، بم دھماکے میں 2اہلکار شہید، 3زخمی، شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4دہشت گرد ہلایک
کوئٹہ،راولپنڈی(این این آئی) قلات کے علا قے جوہان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ2سیکورٹی اہلکار شہید، 3زخمی ہو گئے۔، صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جائے۔ میرضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔مشیر داخلہ نے شہید ہونے والے فورسز کے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے افراد کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں پیش آیا۔ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
اہلکار شہید