پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریگی،عمر چیمہ 

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریگی،عمر چیمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (این این آئی)مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ناانصافی پر مبنی اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قانون اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلے میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے،فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے رویے کے بعد اس فیصلے نے جانبداری کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مشیرداخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ قانون کے مطابق مخصوص عہدوں پر فائز سیاسی رہنما اور سرکاری ملازمین بیرون ملک سے ملنے والے تحائف ایک مقررہ قیمت ادا کر کے خرید سکتے ہیں۔ عمران خان نے نہ صرف وصول ہونے والے تحائف کی مقررہ قیمت ادا کی بلکہ انہیں فروخت کرنے کے بعد حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس بھی ملکی خزانے میں جمع کروایا۔
عمر چیمہ 

مزید :

صفحہ اول -