300گارڈز ناقص سکیورٹی، میو ہسپتال کی چھتوں سے چور متعدد ایئر کنڈیشنر ز کے آؤٹ ڈور لے اڑے

  300گارڈز ناقص سکیورٹی، میو ہسپتال کی چھتوں سے چور متعدد ایئر کنڈیشنر ز کے ...

  

      لاہور(جاوید اقبال)صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے مرکز صحت میو ہسپتال میں انوکھی وارداتیں سامنے آگئیں، ہسپتال کی چھتوں سے چور متعدد مہنگے ترین ایئر کنڈیشنرزکے آؤٹ ڈور اتار کر لے گئے ہیں۔چوروں نے ایئر کنڈیشن سسٹم کے آؤٹ ڈور اور انڈور کو ملانے والے تانبے کے پائپ تک نہیں چھوڑے چوری ہونیوالا سازوسامان مختلف پروفیسرزنے مخیر حضرات، زکوٰۃ اور صدقات سے حاصل کرکے وارڈز میں لگایا تھا، جنہیں ایک ایک کر کے چوری کرلیا گیا، ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو نے  300 سکیورٹی گارڈ نجی سکیورٹی کمپنی سے حاصل کر رکھے ہیں اور اس کمپنی کو ماہانہ 70 سے 80 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں لیکن ان کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم چور میو ہسپتال کے جبڑا وارڈ کی چھت سے چار میں سے تین ایئرکنڈیشنز کے آؤٹ ڈور یونٹ،آپریشن تھیٹر کی چھت سے چار ٹن کی مختلف ائیرکنڈیشن کے کاپر پائپ بھی کاٹ کر لے گئے،جس سے ایئرکنڈیشن ناکارہ ہوچکے ہیں،اسی طرح آرتھو پیڈ ک، شعبہ آؤٹ ڈور، نیوروسرجری یونٹ اوربائیو لیب،او پی ڈی کمروں کے آؤٹ ڈور چوری ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو چوریوں کی روک تھام میں ناکام ہیں،انتظامیہ نے جان چھڑانے کیلئے صرف پنکھے لگا دیے ہیں۔ اس حوالے سے روزنامہ پاکستان نے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سیکرٹری صحت سے موقف لیں میں نہیں دے سکتا۔

آؤٹ ڈور چوری

مزید :

صفحہ اول -