ہال روڈ پر مسائل کی بھرمار تشویشناک ہے،فیصل رفیق

ہال روڈ پر مسائل کی بھرمار تشویشناک ہے،فیصل رفیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر فیصل رفیق نے ہال روڈ پر رش اور ٹریفک کے بے ہنگم مسائل پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اہم ترین تجارتی مرکز پر مسائل کی بھرمار نہایت تشویشناک ہے۔ ملک بھر اور بیرون ممالک سے آنے والے تاجروں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے ٹریفک کا اژدھام ملکی تشخص کو خراب کرنے کا باعث ہے۔ پارکنگ اور غیرقانونی سٹینڈز نے ٹریفک کا گزرنا دور کی بات پیدل چلنا بھی محال کردیا ہے۔

  انجمن تاجران ہال روڈ کی قیادت تاجر برادری کی مسائل اور مشکلات کے بھنور میں پھنسی کشتی کو باہر لانے کیلئے آخری حد تک جائے گی۔ مسائل زدہ حالات تاجر برادری اور تجارتی مراکز کا کبھی مقدر نہیں رہنے دیں گے۔ ہال روڈ کی تاجر برادری کی خدمت کا وعدہ ہماری زندگی اور مشن کا نصب العین اور منزل ہے۔ تاجر حقوق کیلئے تجارتی مراکز پر سہولیات کی فراہمی اور پارکنگ پلازوں کے عملی قیام میں ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ہال روڈ پر ٹریفک کے اژدھام کا حتمی اور پائیدار حل پارکنگ پلازوں کی فی الفور تعمیر ہے جس کیلئے ہم اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -