عمران خان کی پالیسی ملک کے لئے تباہ کن ہے،مولانا نعیم الدین

  عمران خان کی پالیسی ملک کے لئے تباہ کن ہے،مولانا نعیم الدین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیۃ علما اسلام ضلع لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعہ مدنیہ کریم پارک میں امیر ضلع مولانا نعیم الدین کی زیرصدارت منعقد ہوا ناظم عمومی مفتی عبدالحفیظ نے ایجنڈے پر بریفنگ دیا،اجلاس میں ضلعی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، مولانا سلیم اللہ قادری، چوہدری عبدالقدیر گجر اور نوید انجم نے شرکت کی، اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے موجودہ سیاسی حالات کے ضمن میں عمران خان کی انتہاپسندانہ سیاسی پالیسی کو ملک و قوم کے لیے تباہ کن قرار دیا گیا اور قرار دیا گیا کہ عمراناپنی مقبولیت کے زعم میں ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں حکومت کی ذمہ داری  کہ وہ پی ٹی آئی کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرے۔

 اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے، اجلاس میں طے کیا گیا کہ جمعیۃ علما اسلام ضلع لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس 30اکتوبر کو جامعہ مدنیہ کریم پارک میں منعقد ہوگا، اجلاس میں ٹرانسجینڈر ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا اور اس بل کو ملک میں مغربی مادر پدر آزادی کے فروغ اور قوانین خداوندی سے بغاوت قرار دیا گیا، اسلامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا نعیم الدین نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور اسلام دونوں کی جنگ جمعیۃ علما اسلام لڑ رہی ہے سیاسی ماحول کے تمام طبقات کی قیادت علما کرام کررہے ہیں جو قوم کے علما پر اعتماد کا مظہر ہے، عمران خان نے ساڑھے تین سال ملک کو دیوالیہ بنانے کی سازش کی تاکہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جائے پی ڈی ایم نے سیاسی مفاد کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا، اجلاس میں آئندہ ضلعی جنرل کونسل کے اجلاس کے انتظامات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -