سنی اتحاد کونسل الیکشن کمیشن کا فیصلہ مستر کرتی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل الیکشن کمیشن کا فیصلہ مستر کرتی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء  بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قومی اسمبلی کی سیٹ سے پانچ سال کیلئے نااہل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل ایسے جانبدارانہ فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔الیکشن کمیشن کے غیر منصفانہ فیصلے کو قوم قبول نہیں کرتی۔
۔
ان کی مزید کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل تحریک انصاف کی اتحادی اور عمران خان کے ساتھ ہے۔مشکل کی گھڑی میں تنہاء  نہیں چھوڑیں گے سرٹیفائیڈ چوروں نواز شریف آصف علی زرداری کو نیب ریلیف اور محب وطن طبقے کو الیکشن کمیشن کے ذریعے نااہل قرار دیا جا رہا ہے۔عمران خان کو حکمران طبقے کی ایماء  پر نا اہل کیا گیا۔توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن خود فریق بن چکا تھاعمران خان کے خلاف فیصلے سے انکی مقبولیت میں مزید اضافے ہوگاعمران خان کے خلاف فیصلہ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے گاالیکشن کمیشن کے متنازعہ فیصلے سے الیکشن کمیشن کا وقار مجروح ہوا۔