کلین لاہور نعرہ شرمند ہ تعبیر نہ ہو سکا، 9زونز میں جا بجا گندگی، تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں 

     کلین لاہور نعرہ شرمند ہ تعبیر نہ ہو سکا، 9زونز میں جا بجا گندگی، تعفن سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
        لاہور(عامر بٹ سے)لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کانعرہ کلین لاہور شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا،ایل ڈبلیو ایم سی کے 9 زونوں میں عملہ صفائی کی عدم توجہ کے باعث سینکڑوں علاقوں میں جگہ جگہ غیرقانونی عارضی ڈمپنگ پوائنٹ مستقل ہوگئے، مین بڑی  روڈ بری طرح متاثر، گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑھانے لگے،مچھروں کی افزئش میں اضافہ سے مکینوں کا جینا محال ہوگیا،تعفن سے کئی طرح کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے  روز نامہ پاکستان کی وساطت سے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تفصیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت یونین کونسل 173 اور 174شادی پورہ،شریف پورہ،اقبال کالونی مین بھینی روڈپرجگہ جگہ غیرقانونی ڈمپنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں پر پورے علاقے کا کوڑاکرکٹ پھینکا جاتا ہے جو کہ کئی روز تک پڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے مکینوں کوشدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عملہ صفائی کئی روز تک غائب رہتا ہے جس کی وجہ سے کوڑے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔مین بھینی روڈ اس وقت بری طرح سے متاثر ہوچکا ہے جگہ جگہ کھڈے پڑ چکے ہیں جس سے اس راستے سے گزرنا بھی محال ہوچکا ہے بارش کے دنوں میں بدبو اور گندگی کی وجہ سے رہائشی گھروں تک محدود ہونے پرمجبور ہوجاتے ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بنیادی سہولیات سے محروم نہ رکھا جائے ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ افسران اس علاقے کی طرف بھی توجہ دیں اور صفائی کے نظام میں بہتری لائیں تاکہ مکین سکھ کا سانس لیں سکیں