سیکرٹری اطلاعات کی این پی اے کے نمائندہ وفد کیساتھ ملاقات

سیکرٹری اطلاعات کی این پی اے کے نمائندہ وفد کیساتھ ملاقات

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ منصور احمد کی این پی اے پاکستان کے نمائندہ وفد سے ملاقات،میڈیا پالیسی 2020 پر این پی اے پاکستان کے خدشات کو دور کرنیکی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پالیسی 2020 کو حکومت پنجاب نے لاگو کرکے صحافی دشمنی کا ثبوت دیا تھا،میڈیا پالیسی انسانی حقوق سے متصادم تھی جس سے لاکھوں اخبار مزدور بیروزگار ہوگئے تھے۔ ریجنل اخبارات کے اشتہارات کی بندش کے حوالے سے این پی اے پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کررکھی تھی جس پر عدالت عالیہ لاہور کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے حکومت پنجاب اور سیکرٹری اطلاعات کو حکم دیا تھا کہ 60 دن کے اندر اس انسانی حقوق سے متصادم پالیسی کو قانون کے مطابق درست کیا جائے۔ وفد میں چیئرمین این پی اے پاکستان مدثر اقبال بٹ، صدر این پی اے پنجاب سید شہزاد شیرازی،کنونیئرقاضی طارق عزیز شامل تھے۔ وفد نے سیکرٹری اطلاعات کو بتایا کہ میڈیا پالیسی میں کچھ شقیں ایسی ہیں جس سے ریاست کے اندر ایک ریاست کا تاثر ملتا ہے اس تاثر کو دور کرنے کی ضرورت ہے جس پر سیکرٹری اطلاعات نے یقین دلایا کہ پالیسی کو قانون کے مطابق درست کیا جائے گا اس موقع پر چیئرمین این پی اے مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ اور سیکرٹری اطلاعات ریجنل اخبارات کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور تعاون کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -