عمران نیازی سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے،ذوالفقار علی بدر

عمران نیازی سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے،ذوالفقار علی بدر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ عمران نیازی آج سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے اور یہ تو ابھی شروعات ہے۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات تو ابھی کرپشن کے ٹائی ٹینک کے دہانے پر ہیں اور کہیں شوکت خانم کا آزادانہ آڈٹ ہوگیا تو سارے کچھے چھٹے کھل جائیں گیں۔ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ عمران خان سیاس کی انکم کا بھی حساب لینا چاہئے۔جمائما سے جہیز میں بنی گالہ کا گھر لینے کے بعد اتنے سالوں سے تو جہانگیر ترین اور علیم خان پالتے رہے۔۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پریشر اور پاپولیرٹی کی بجائے حقائق پر مبنی فیصلے دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -