پنجاب یونیورسٹی ریڈیو رپورٹنگ ورکشاپ

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو رپورٹنگ ورکشاپ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6 کے زیر اہتمام مست ایف ایم 103 لاہور کے اشتراک سے ریڈیو رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا. جس میں ایازگل ہیڈ آف کریٹیوز اینڈ پروگرامز ڈیولپمنٹ ایف ایم 103، معروف گلوکار رموز علی قلندری پروگرام منیجر ایف ایم 104.6 ارشاد چوہدری، ریڈیو کورڈینیٹر ڈاکٹر محمد اکرم سومرو اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ورکشاپ میں ایاز گل نے ایف ایم 104.6 کے  طلبہ کو ریڈیو رپورٹنگ کے طریقہ کار اور ترتیب و ترکیب سے آگاہ کیا. نیز طلبہ سے مختلف سرگرمیاں بھی کروائی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -