اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی کا انتخابی معرکہ کل ہو گا

    اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی کا انتخابی معرکہ کل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (رپورٹ:میاں اشفاق انجم) اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی کا انتخابی معرکہ کل23اکتوبر کو ہو گا،اتحاد گروپ اور ریذیڈنٹ گروپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع، اتحاد گروپ اور ریذیڈنٹ گروپ کی طرف سے انتخابی مہم کے آخری روز دونوں پارٹیوں کا بڑے جلسوں کا اعلان،رہائشیوں کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ڈیلرز کی موجیں صبح کا ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا ڈنر انتخابی مہم میں اتحاد گروپ اور ریذیڈنٹ گروپ نے انتخابی میں کروڑوں اڑا دیئے، کل کے حلیف آج حریف بن کر آمنے سامنے۔ برسر اقتدار اتحاد گروپ ایک دفعہ پھر میدان مارنے کے لیے پُرامید، ریذیڈنٹ گروپ اپ سیٹ کر سکتا ہے۔اتحاد گروپ کے روح رواں میاں غضنفر نے اپنی جگہ اپنے بیٹے کو فنانس سیکرٹری کے لئے میدان میں اتارا ہے خود گروپ کے چیئرمین بن گئے ہیں اتحاد کی طرف سے صدر کے لئے کرنل(ر) مبین صفدر جوڑہ، نائب صدرکے لئے علی میر، جنرل سیکرٹری ملک کا شف شرافت فنانس سیکرٹری کے لئے منیب غضنفر میاں امیدوار ہیں اتحاد گروپ کی طرف سے ایگزیکٹو ممبر کے لئے میجر(ر) سجاد حسین،محمد الیاس بٹ، احمد کمال، آغاز ریجان اعجاز، محمد آصف شاہد میدان میں ہیں۔اتحاد گروپ کا انتخابی نشان چھتری ہے ان کے مدمقابل نئے گروپ کا تعلق رہائشیوں سے ہے۔ ریذیڈنٹ گروپ کی طرف سے صدر کے امیدوار سلمان شاہد، نائب صدر ملک اعجاز، فنانس سیکرٹری کرنل (ر) کامران غفور، جنرل سیکرٹری سید قیصر زیدی میدان میں ہیں ریذیڈنٹ گروپ کا انتخابی نشان پھول ہے۔