لکی مروت،24اکتوبر سے  پولیو مہم بارے اجلاس کا انعقاد

لکی مروت،24اکتوبر سے  پولیو مہم بارے اجلاس کا انعقاد

  

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت طارق اللہ کی زیر صدارت 24 اکتوبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیو حکام سمیت چیدہ چیدہ علماء کرام و معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں 24 اکتوبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے شرکاء سے کہا کہ پولیو کا موذی وائرس اپنے احتتام کے قریب ہے، اس موقع پر ہمیں اپنی ذمہ دارای کا زیادہ احساس کرنا چاہئے اور ہر محب وطن پاکستانی کو چاہیے کہ وہ صرف اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں بلکہ اپنے گاؤں اور محلے میں لوگوں میں شعور پیدا کریں تاکہ ہم اپنے ملک کو پولیو فری بنا سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت طارق اللہ نے علمائے کرام سے درخواست کہ اس موذی مرض کو معاشرے سے مکمل ختم کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -