منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام برآمد، ملزمان گرفتار

منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام برآمد، ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) تھانہ خزانہ پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ کوگرفتار کر لیا، گرفتارتینوں ملزمان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جو کیری وین کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کو نادرن بائی پاس روڈ پر ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، کاروائی کے دوران مجموعی طور پر18 کلو گرام کوالٹی چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ خزانہ پولیس کو منشیات سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللہ نے نادرن بائی پاس ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک کیری وین روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر کے تین ملزمان شاہد ولد سید اکبر، قاسم جان ولد عبدالمجید اور خان عالم ولد محمدصادق کو گرفتار کر لیا جو ضلع خیبر کے رہائشی ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، کاروائی کے دوران 18کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مختلف زاویوں پر تفتیش کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -