غلجی کنڈر خیل میں گھر کی چھت  پر شہری کی ذبح شدہ نعش بر آمد 

غلجی کنڈر خیل میں گھر کی چھت  پر شہری کی ذبح شدہ نعش بر آمد 

  

پشاور (کرائم رپورٹر)متھر ا پولیس سٹیشن کی حدود غلجی کنڈر خیل میں گھر کی چھت پر شہری کی ذبح شدہ نعش بر آمد ہو ئی جسے پولیس نے تحو یل میں لیکر پو سٹمار ٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ متھرا کے علا قے غلجی کنڈر خیل میں گھر کی چھت پر نعش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا پولیس کے مطابق گھر کی چھت سے بر آ مد ہو نے والی نعش کی شناخت فدا محمد ولد حا جی داد محمد قو م خلیل مو مند عمر 50سال سے ہو ئی ہے جسے نامعلوم سفا ک قا تلو ں نے بیدوری سے تیز دار آلہ سے زبح کیا گیا تھا پولیس کے مطابق مقتو ل کے پیٹ پر تیز دار آلہ کے تین نشانات تھے جبکہ گر دن کٹی ہو ئی تھی پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے نامعلوم ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر لیا اور تحقیقا ت کا دا ئر ہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -