پولیو مرض کا حاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے‘ ڈپٹی کمشنر چارسدہ

پولیو مرض کا حاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے‘ ڈپٹی کمشنر چارسدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ)پولیو مرض کا حاتمہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے ہی موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے، تمام والدین پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر پیر کے دن سے سے شروع ہونے والے مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان نے پولیو کے عالمی دن کے مناسبت سے منعقدہ آگاہی واک اور پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ افتتاحی تقریب کید وران ڈپٹی کمشنر نے اپنے بیٹے کو پولیو کے قطرے پلا کر پیر کے دن سے باقاعدہ ضلع میں پولیو مہم کا افتتاح کیا، جبکہ اس موقع پر 24 اکتوبر کو پولیو کے عالمی دن کے مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرہاد، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر فرمان،ڈاکٹر حبیب خان، ڈاکٹر وحیداللہ، ڈاکٹر جلال الدین، ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر کامران خان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیو ایک موذی اور وبائی مرض ہے جس کا حاتمہ ہم سے کی قومی ذمہ داری ہے، پولیو سے ہمارے مستقبل کے معمار عمر بھر کے لئے معذور ہو سکتے ہیں اس لئے اس مرض کے حاتمہ کے لئے اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہم سے کو پولیو مہمات کو قومی فریضہ سمجھ کر اس میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس مو قع پر انہو ں نے والدین سے اپیل کی کہ پیر کے دن سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائے اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔