عمران کو دیوار سے لگانے کی کوششیں ناکام ہونگی، زین قریشی
ملتان(نیوز رپورٹر)کن صوبائی اسمبلی مخدومز ادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ قوم کو عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ قبول نہیں۔ پوری قوم سراپا احتجا ج ہے۔عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔کوئی طاقت عمران خان کو عوام سے دور نہیں کر سکتی۔عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔حقیقی آزادی کی جدوجہد میں پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے عجیب فیصلہ سنایا ہے۔فیصلے سے ثابت ہوا ہے ہمارے خلاف 13 جماعتیں اور 14 واں الیکشن کمیشن تھا۔امپورٹڈ حکمرانوں نے ضمنی انتخاب کو چرانے کی کوشش کی۔ یہ لوگ سیاسی میدان میں تو عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ سیاسی میدان میں ناکامی پر دوسری طرف نکل آئے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلی والا انٹر چینج پر عمران خان کی نااہلی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مخدوم راجن بخش گیلانیچودھری خالد جاوید وڑائچ ملک عدنان ڈوگر شیخ واجد شوکت شیخ طاہر مخدوم شعیب اکمل ہاشمی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں پارٹی بن چکا ہے۔انہوں نے 16اکتوبر کو ضمنی انتخاب بھی چرانے کی کوشش کی۔ لیکن عوام نے ان کی ناکام بنادی۔17جولائی کا20نشستوں کا ضمنی الیکشن اور 16 اکتوبر کے الیکشن میں عوام نے ثابت کیا وہ عمران خان کیساتھ ہے۔انہو ں نے کہا امپورٹڈ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ امپورٹڈ حکمرانوں سے عمران خان کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی۔ وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ہم صرف اپنی اعلی قیادت کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔عمران خان کے آرڈر اور کال کے منتظر ہیں۔ عمران خان کی کال پر ملک اور شہر بند کرسکتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کے ہتھکنڈے مزید برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں۔ کاوئنٹ ڈان شروع ہو چکاہے۔ امپورٹڈ حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں۔ جلد ہی حکمران گھر جائیں گے۔ اور عام انتخابات کا اعلان ہوگا۔ انہوں نے کہا پرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے۔ رانا ثنا اللہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔پر امن احتجاج کرنے والوں کو سرعام دھمکیاں دیتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ اتنا کہیں جتنا وہ برداشت کر سکیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کی نا اہلی کے اقدام سے پوری قوم میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے۔ پورے ملک میں کارکن اور عمران خان کے جانثار سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ خون کے آخری قطرے تک عمران خان کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا عمران خان پاکستان کی مقبول ترین قیادت اور پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ ان کی نا اہلی پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ بوکھلاہٹ میں کیا کچھ کرنے جا رہی ہے۔ آج کے اس فیصلے سے عام انتخابات اور بھی قریب ہوگئے ہیں۔وہ وقت دورہ نہیں جب عمران خان ایک بھاری اکثریت سے ملک کے وزیراعظم ہونگے۔ قبل ازیں عمران خان کی نا اہلی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے بلی والا انٹر چینج پر پر امن مظاہرہ کیا۔ ایم 5 دھرنا دیا۔ مظاہرے کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی، ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ سٹی صدر عدنان ڈوگر نے کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیر تعداد جنہوں نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی اور امپورٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کیا۔