میاں چنوں:فیس ادا نہ کرنے پر بچی سکول سے باہر،الخدمت فاؤنڈیشن  کا اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

میاں چنوں:فیس ادا نہ کرنے پر بچی سکول سے باہر،الخدمت فاؤنڈیشن  کا اخراجات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) میاں چنوں میں مقامی سکول کی انتظامیہ نے 9 کلاس کی بچی کو 15000 ھزار روپے کی فیس کئی ماہ کی ادا نا کرنے کی وجہ سے بچی کو کلاس سے نکال دیا الخدمت فاونڈیشن نے بچی کی مکمل فیس اور پڑھائی کے مکمل اخراجات ادا کرنے کا ا(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
علان کیا بچی کا والد بچی اور اسکی والدہ کو چھوڑ کر چلا گیا تھا اب بوڑھی ماں اور بچی کرائے کے گھر میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں والدہ پہلے گھروں میں کام کرتی تھی اب صحت خراب ھونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے کام کرنے سے منع کر دیا فیس اور پڑھائی کے اخراجات اٹھانے پر والدہ نے الخدمت فاونڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا. صدر الخدمت فاونڈیشن اشفاق نیاز کا کہنا تھا اگر ہر سکول فنڈ ریزنگ کرے جس میں بچوں کے والدین بھی شرکت کریں ھم بہت سے باہمت بچوں کی پڑھائی جاری رکھوا سکتے اور یہ کام فنڈ ریزنگ ہر سکول کو ہر کالج کو کرنی چاہیے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے ہمارے سکولوں کے بچے پڑھائی جاری نہیں رکھ سکتے اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن فہیم ممتاز. چوہدری شاہد محمود. اور سجاول بلوچ بھی شامل تھے. اور عوام نے الخدمت کے اس اقدام کو سراہا۔