توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں گیا، شیخ رشید

 توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں گیا، شیخ رشید

  

 اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ فیصلہ سپریم کورٹ میں پہلی پیشی پر اڑ جائیگا۔ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سیاسی طور پر عمران خان کے حق میں گیا ہے، جو لوگ یہ خواہش رکھتے تھے کہ عمران خان اور نواز شریف کا کیس ایک سطح پرآجائے تو ایسا نہیں ہوسکا، یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں پہلی پیشی پر ہی اڑ جائیگا، مخالفین کی خواہشیں دم توڑ گئی ہیں، نیا آرمی چیف میرٹ پر آئے گا، اب ملک الیکشن کی جانب بڑھے گا، بہت بڑا معاشی بحران آرہا ہے۔

 شیخ رشید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -