عمران خان کی نااہلی پرمخالفین کا جشن، مٹھائیاں تقسیم

    عمران خان کی نااہلی پرمخالفین کا جشن، مٹھائیاں تقسیم

  

ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے فورا بعد ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب مخدوم عثمان محمود، سید علی حیدر گیلانی، چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین سئنیر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، علما ونگ جنوبی پنجاب جمیل احمد نورانی، میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب محمد سلیم مغل کے ہمراہ اپنے ردعمل میں کہا کہ ساری قوم کو چور کہنے والا آج خود کرپشن میں نااہل ہوگیا، توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے کا پوری قوم خیر مقدم کرتی ہے، انہوں نے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 کہا کہ سیاسی معاشی و اقتصادی استحکام کو داو اور قوم کو ریاست قانون کیخلاف بغاوت پر اکسانے اور چوروں ٹھگوں لینڈ مافیا کی سرپرستی کرنے والے فتنہ خان کے چہرئے سے نقاب اترنے کے بعد انکی اصلیت کھل کر سامنے آچکی ہے، قوم باشعور ہے چوروں اور ٹھگوں کے ٹولہ کیلئے اب کوئی گنجائش نہیں رہی کہ انہیں ریاستی آئین و قانوں کے مطابق کیفر کردار تک پہچایا جائے، مخدوم احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے معزز ادارئے نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنا فیصلہ سنایا بلکہ الیکشن کمیشن کی آئینی و قانونی رٹ قائم کر دی ہے، جس پر قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے، پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی کال پر سڑکیں بلاک اور سرکاری و نجی املاک کی توڑ پھوڑ کیلئے نکلنے والے انتشار پسندوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج اور انہیں فوری گرفتار کرکے حکومتی رٹ کو برقرار یقینی بنائے،۔پیپلز پارٹی پی پی214کے امیدوار ملک رضوان ہانس کی جانب سے عمران خان کی توشہ کیس میں نااہلی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی،اس موقع پر کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کی،اس موقع پر ملک طارق ہانس،عمران وینس،رانا ذوالفقار علی کے ٹی جی،مہر خالد ہراج،عثمان بوسن،خواجہ زوہیب،مہر بلال ہراج ودیگر کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر رضوان ہانس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عمران نیازی توشہ خانہ کیس کے فیصلے نے عوام کے دل جیت لیے ہیں چار سال سے مال چوری کرنے والا فتنہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جو تحریکی فیصلہ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -