جشن ملتان کی تیاریاں مکمل، ضلعی انتظامیہ،مختلف ادارے سرگرم
ملتان(سپیشل رپورٹر)روایتی کھیلوں اور ثقافت کے دھنک رنگوں سے سجا جشن ملتان کا میلہ آج لگے گا۔جشن ملتان کے لئے گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ کالونی میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے جشن ملتان کے لئے میدان سجا دیا۔جشن ملتان کے وینیو کی طرف جانے والے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
تمام روٹس کی صفائی ستھرائی مکمل کر لی گئی ہے۔ چونگی نمبر9، بوسن روڈ،سیداں والا بائی پاس اور متی تل چوک تک شاہراہ چمکا دی گئی جبکہ چوک کمہارنوالہ سے ایم اے جناح روڈ کے راستے جشن ملتان کے مقام تک جانیوالا روٹ بھی دیدہ زیب بنادیا گیا۔اسی طرح نشتر چوک سے سیوڑا چوک، اعوان چوک سے بائی پاس تک شاہراہ کی سجاوٹ بھی کردی گئی۔سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر کی ہدایت پر سپیشل صفائی اسکواڈ متحرک ہے اور شہر کے دیگر سیکٹرز کے ورکرز بھی شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔سوئیپنگ، سکریپنگ اور ویسٹ لفٹنگ جاری ہے۔صفائی کے عمل سے سڑکوں کے میڈن نکھر گئے ہیں اور شہر کے معروف چوک اور گرین بیلٹس خوبصورت بنادی گئی ہیں۔جشن ملتان کے دوران سڑکوں پر پانی کے چھڑکاو کے لئے 7 واٹر باوزر ورکرز کے حوالے کر دئے گئے ہیں۔