ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے تحصیل کاٹلنگ میں کھلی کچہری 

ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے تحصیل کاٹلنگ میں کھلی کچہری 

  

مردان(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایت پر عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئر سید شاہ زیب کی زیر صدارت تحصیل کاٹلنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کامران خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عادل وسیم، ڈی ایس پی کاٹلنگ، تحصیلدار کاٹلنگ بشیر خان، ضلعی محکموں کے افسران، منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت علاقہ عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے شرکا کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق  شکایات/درپیش مسائل  پیش کئے گئے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے  مسائل سننے کے بعد متعلقہ محکموں سے متعلق کئی مسائل کو موقع پر حل جبکہ کئی مسائل کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں فوری طور پر حل کرنے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے  پروگریس رپورٹ بھی متعلقہ محکموں سے طلب کی۔اس موقع پر  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کمشنر مردان ڈویژن سید عبدالجبار شاہ و ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی نگرانی میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے  ہر ممکن کوشش کرتی رہیگی،دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجینئرسید شاہ زیب نے سروس ڈیلیوری سنٹر کاٹلنگ اور تحصیل کاٹلنگ میں جاری خسرہ گرداوری کا معائنہ کرنے کیلئے مختلف موضع جات کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عادل وسیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران خان اور انچارج ایس ڈی سی بھی انکے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سروس ڈیلیوری سنٹر میں عوام سے ملے اور ان سے  درپیش مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کی اورمنیجر سروس ڈیلوری سنٹر کو موقع پر مختلف تجاویز اور احکامات جاری کئے  تاکہ عوام کو درپیش تمام مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو انھوں نے عملے کو  عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف موضع جات کا دورہ بھی کیا اور جاری خسرہ گرداوری کی چیکینگ کی اور ریونیو ریکارڈ چیک کیا، پٹواری حلقہ کو بہتر طریقے سے گرداوری کا  عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -