کرنٹ، حادثہ،نوجوان سمیت 2جاں بحق،گھر سے لاش برآمد

کرنٹ، حادثہ،نوجوان سمیت 2جاں بحق،گھر سے لاش برآمد

  

ملتان،رحیم یارخان، سکندرآباد (نیوزرپورٹر، بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان) موضع دائرہ پور کا رہائشی 32 سالہ نوجوان فلک شیر بھٹہ گورنمنٹ ملازم کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گیا نوجوان انتہائی با اخلاق ملنسار اور دوسروں کا دکھ درد بانٹنے والا انسان تھا مرحوم کے انتقال پر علاقے میں کہرام مچ گیا قرب وجوار کے لوگ بھی بڑی تعداد میں اکٹھے ہو گئے مرحوم کے نماز جنازہ  میں تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔تھانہ اسلام گڑھ کی حدود چک 122ون ایل کے رہائشی احتشام علی نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ احاطہ ناچھوڑنے (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

کی رنجش پر گزشتہ سے پیوستہ روز 12 بجے کے قریب اسکا بھائی محمد فہیم ٹریکٹر پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ اسی دوران اینٹوں آہنی چین اور آتشیں اسلحہ سے مسلح دو ملزمان محمد اکرم اور اویس اکرم نے حملہ کردیا اور بھائی محمد فہیم کے سر میں اینٹ اورآہنی چین ماری جس کے نتیجے میں ٹریکٹر بے قابو ہوگیا اور وہ شدید زخمی حالت میں زمین پر گرگیا اور ٹریکٹر اوپر الٹ گیا جس پر محمد فہیم نیچے اکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ شور واویلا کرنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے پہنچ مقتول محمد فہیم کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کے بھائی احتشام علی کی رپورٹ پر پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبری 125/22 بجرم 302/34 ت پ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تھانہ گلگشت کے علاقے پل برارں کے رہائشی 40 سالہ سہیل سرور اپنے گھر میں اکیلا تھا اور مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع  پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر نشتر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ  کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ سہیل سرور کو سسرالیوں نے زہر دے کر قتل کیا ہے اس کا سسرالیوں سے چند روز  سیجھگڑا چل رہا تھا اس کی بیوی روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی  بیوی کو منانے گیا تو سسرالیوں نے اس کو کھانے پینے کی چیز میں زہر دے دی اور  واپسی وہ اپنے گھر آیا اور جان بحق ہوگیا دوسری جانب ایس ایچ او گلگشت را ضیا الرحمان کے مطابق کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا کہ اس کو قتل کیا گیا یا حادثاتی موت ہے مقتول دل کا مریض بھی تھا پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -