سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کی ابترصورتحال،ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی

  سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کی ابترصورتحال،ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کی ابترصورتحال،ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی، ڈپٹی کمشنر سکھر کا اچانک دوروں کا سلسلہ شروع،افسران کوصورتحال بہتر بنانے کی سخت ہدایات تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے او ایس ہیلتھ برانچ سکھر میونسپل کارپوریشن محمد آصف و دیگر افسران کے ہمراہ سکھر کے مختلف علاقوں،ملٹری روڈ, بندرروڈ سمیت دیگر علاقوں کا اچانک دورہ کیا صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے میونسپل افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ بندروڈ پر پر مختلف مقامات پر کچرا کنڈی قائم کریں تاکہ کچرا سڑکوں پر باہر نظر نہ آئے کچہرے کو کچہرا کنڈی میں پھینکیں اور میونسپل عملہ اسے بروقت وہاں سے اٹھائے تاکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر ہوں ڈپٹی کمشنرسکھر نے میونسپل کارپوریشن سروسز کے افسران کو مزید متحرک ہونے کی تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو توقعات سے بڑھ کر سروسز فراہم کی جائیں تمام افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں، فرائض کی انجام دہی کے سلسلہ میں کوئی کوتاہی اورغفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -