پنجاب کالج کا تاریخ سازریکارڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2022 میں تمام بورڈز میں 176 پوزیشنز حاصل
لاہور(پ ر)پنجاب کے تمام بورڈز کے اعلان کردہ انٹرمیڈیٹ نتائج 2022میں پنجاب گروپ آف کالجز نے ہر سال کی طرح اس بار بھی شاندار کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھا۔155پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے ساتھ ساتھ21 اوورآل پوزیشنز کے (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
ساتھ پنجاب کالج نے 176 پوزیشنز حاصل کر کے تاریخ سازریکارڈقائم کیا۔ لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے پنجاب کالج کے طالب علم شاہ میر زیدی نے پنجاب کے تمام بورڈز میں 1088نمبروں کے ساتھ مجموعی طورپر پہلی پوزیشن حاصل کی لاہور بورڈ کی مجموعی طور پرپہلی اور تیسری پوزیشنز بھی پنجاب کالج کے طلباء نے حاصل کیں۔ لاہور بورڈ اور فیصل آباد بورڈ میں کل 22،گوجرانوالہ بورڈ میں کل28، ساہیوال بورڈ میں کل 21،سرگودھا بورڈ میں کل19، ملتان بورڈ میں کل16، راولپنڈی بورڈ میں کل15، بہاولپور بورڈمیں کل14 ڈی جی خان بورڈمیں کل14، آزاد جموں اور کشمیر میں کل2 اور فیڈرل بورڈ میں کل3پوزیشنز لیکر پنجاب گروپ چھایا رہا۔