بہاولپور:کرپشن الزامات،نوکری سے برخاست ایس ای انہار کیخلاف تحقیقات کا دائر ہ وسیع، جلد اہم فیصلے متوقع

بہاولپور:کرپشن الزامات،نوکری سے برخاست ایس ای انہار کیخلاف تحقیقات کا دائر ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) کروڑوں روپے کے مبینہ غبن میں ملوث دوران سروس متعدد مرتبہ معطل ونوکری سے برخاست ہونیوالے ایس ای انہار غلا م محبوب ربانی کیخلاف اینٹی کرپشن بہاولپورمیں تحقیقات کادائرہ وسیع کردیاگیاہے ذرائع نے بتایاہے کہ(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 موصوف نے ددوران سروس ماتحت ایگریکٹوانجینئرز کی طرف سے پانی چوروں کوعائدکیے گئے کروڑوں روپے کے تاوان بھاری نذانوں کے عوض معاف کردیئے ہیں کئی کیسز میں 20 گناسے کم کرکے ایک گناعائدکیاگیا ہے تاکہ کارکردگی بھی متاثرنہ ہوبتایاگیاہے کہ ایس ای انہارنے تاوان کیسز میں پانی چوروں سے بھاری نذرانوں کے عوض خزانہ سرکار کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچایاہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیاہے کہ کرپشن میں ملوث ایس ای انہار اوران کے گماشتوں کوفوری معطل کرکے پیڈاایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -