ملتان،مختلف علاقوں میں چوریاں ڈاکے، شہری لاکھوں روپے سے محروم

ملتان،مختلف علاقوں میں چوریاں ڈاکے، شہری لاکھوں روپے سے محروم

  

ملتان(خصو صی  رپورٹر)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور موبائل نقدی سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ پرانی کوتوالی پولیس کے علاقے 9 نمبر چونگی کے قریب نوجوان بلال سے دو مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور ہزاروں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

روپے کی نقدی پولیس کے سامنے چھین کر فرار ہو گیے تھانہ گلگشت کے علاقے خان ویلیج کے قریب دو مسلح افراد نے سجاد سے سے 40 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے 3 ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر جاوید سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیے تھانہ شاہ شمس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے نے جمشید کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گیے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے زبیر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -