ملتان، پی ایچ اے ان ایکشن،شہر  میں مزید دو پارک بنانے کا فیصلہ

ملتان، پی ایچ اے ان ایکشن،شہر  میں مزید دو پارک بنانے کا فیصلہ

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ ادارا رواں سال دسمبر میں گل داؤدی اور میری گولڈ پھولوں کی نمائش کے لئے تیاریاں بھر پور انداز سے جاری رکھے ہو(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ئے ہیں۔نرسریز میں بڑی تعداد میں گملوں کی تیاری کی جارہی ہے۔گرین بیلٹس اور پارکوں میں پھولوں کی سجاوٹ کی جائے گی۔پی ایچ اے ملتان نے شہر میں مزید دو پارکس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جس پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایک فیملی پارک کی تعمیر بھی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے نے پارکوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ملتان شہر کو گرین کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔پارکوں میں عوام الناس کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔نئے تعمیر ہونے والے پارکوں میں ضرورت کی تمام اشیاء مہیا ہونگی۔پی ایچ اے ہر سال کی طرح اپنی روایت بر قرار رکھتے ہوئے گل داؤدی اور میری گولڈ کی تیاروں میں مصروف عمل ہے۔اس سال نومبر تا مارچ تک شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں پھولوں کی بہار ہوگی۔اس سلسلے میں بھر پور تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی اور ڈائریکٹر انجیئنرنگ عدنان بٹ بھی ہمرہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -