لاٹری فراڈ،پولیس آپریشن،سرغنہ گرفتار، کرنسی، ریکارڈ برآمد

لاٹری فراڈ،پولیس آپریشن،سرغنہ گرفتار، کرنسی، ریکارڈ برآمد

  

وہاڑی،میلسی (بیورو رپورٹ،نامہ نگار) پولیس  نے سپیشل برانچ کی اطلاع ہر چک نمبر 155ڈبلیو بی میں مشترکہ کارروائی کی  موبائل فون کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے  سرغنہ  شبیر اوڈ کو  گرفتار کرلیا  جس کے  قبضہ سے غیرملکی کرنسی، جعلی چیک, سمیت دیگر اہم ریکارڈ برآمد ہوا  ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی محمد اکرام کی سربراہی میں پولیس تھانہ ٹھینگی اور  سپیشل برانچ نے 155ڈبلیوبی میں کامیاب بڑی کارروائی کرتے ہوئے" کون بنے کا کروڑ  پتی" نامی فراڈسکیم چلانے والے گروہ   کے قبضہ سے انڈین کرنسی، جعلی چیک اور دیگر دستاویزات برامد کر لی ہیں۔گروہ کے  ملز(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

مان سادہ لوح عوام کو صوبہ بھر میں لاٹری  کا فراڈ کر کے لوٹنے میں مصروف تھے۔ کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والوں میں نوسرباز شبیر اووڈ  شامل ہے جبکہ ملزم اشفاق  کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔   ملزمان اپنے گھروں میں دفاتر بنا کر لوگوں کو فون کے ذریعے لوٹ رہے تھے۔یہ گروہ پورے پنجاب کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -