اہل سندھ جمن دربدر کی شاعری کو کبھی نہیں بھولیں گے، زرداری

    اہل سندھ جمن دربدر کی شاعری کو کبھی نہیں بھولیں گے، زرداری

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اہل سندھ جمن دربدر مرحوم کی شاعری اور آواز کو کبھی نہیں بھولیں گے۔تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے سندھ کے مشہور شاعر اور گلوکار جمن دربدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جمن دربدر منفرد شاعر، گلوکار اور فقیر صفت والے انسان تھے۔آصف علی زرداری نے مرحوم جمن دربدر کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ مرحوم جمن دربدر اپنی دھرتی اور دھرتی والوں سے محبت کرنے والا بڑا نام تھا، اہل سندھ جمن دربدر مرحوم کی شاعری اور آواز کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -