امریکہ ایران کیساتھ نفسیاتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، حسن نوریان

  امریکہ ایران کیساتھ نفسیاتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، حسن نوریان

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ اپنے دفاعی ادارے پینٹاگون کی مدد سے ایران سے نفسیاتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کا ساتھ یورپی ممالک بھی کھل کر دے رہے ہیں۔ ہماری ایک شہری لڑکی کے ایشو کو دنیا بھر میں اچھالا جارہا ہے جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ ایران معاشی اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود ترقی کا سفر 40 سال سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان سے تعلقات مزید بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان اب تک 4 ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس کے دورس نتائج برآمد ہونگے۔ ایران بھی پاکستان کی طرح افغانستان سے تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔ ایران کے پاس تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ موجود ہے اور وہ پاکستان کو یہ دینا چاہتا ہے لیکن اس پر عملی جامہ نہیں ہوسکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی قونصلیٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے وفود کی ملاقاتیں آئے دن ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑا منصوبہ شروع ہونا تھا جس میں پاکستان، افغانستان، قازقستان، انڈیا کو فائدہ پہنچتا۔ لیکن وہ منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہوگیا۔ لیکن ہمارا نظریہ یہ ہے کہ آئی پی کا منصوبہ آسانی سے ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک اہم مسئلہ پر بات چیت جاری ہے وہ بارڈر پر مارک لگانے کی، یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ اس منصوبے سے بلوچستان  میں بارڈر کے نزدیک رہائشیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے ایکسپو سینٹر کراچی میں جنوری 2022 میں ایک نمائش کا انعقاد ہوگا جس میں صرف ایرانی مصنوعات پیٹرولیم گیس اور دیگر اشیاء  رکھی جائیں گے۔ اس سے پاکستان اور ایران کے درمیانی مزید تجارتی راستے ہموار ہونگے۔ اس سے دونوں ملکوں کے روابط بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندرونی حالات کے بارے میں ہم نے ایک عدد سی ڈی مہیا کی ہے جس سے آپ ایران کی ترقی کے بارے میں بہت اچھے طریقے سے سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں خواتین کی ترقی راہیں ہموار ہیں، امریکہ کے مقابلے میں ایرانی خواتین نے ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایران میں ایک لڑکے کے انتقال پر امریکہ اور یورپی ممالک میں ایشو بنایا گیا ہے اور ایک سنسنی پھیلائی گئی ہے جوکہ حیرت انگیز بات ہے۔ ہمارے صدر نے اس لڑکی کے خاندان کے لوگوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی اور ذمہ دار افراد کو سزا دی جائے گی۔ اس لڑکی کے بچپن سے دل میں بیماری تھی، اس کی موت کا سبب  یہ بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے یورپ میں اس کا فائدہ اٹھایا اور اس ایشو کو اچھالا ہے اور ایران کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔   انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ایک انسٹیٹیوٹ ہیجو کہ انسٹاگرام یوٹیوب فیس بک کو استعمال کیا جاتا ہے ہے ہے تاکہ ایران کے خلاف پروپیگنڈا چلایا جا سکے کے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن پوسٹ نیثبوت دیا ہے کہ امریکہ پینٹاگون کے ذریعے پروپیگنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے ہے انتقال کرجانے والی لڑکی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ لڑکی کو تھی تھی اور اہل سنت تھی اس لیے اس کو ایشو بنایا جارہا ہے امریکہ گزشتہ چالیس سالوں سے ایران کے خلاف سازش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایران ان کو گزشتہ سال کے حساب سے تیل کی یہ آمدنی 11 گناہ زیادہ ہوئی ہیامریکہ افغانستان میں 20 سال گزارے لیکن وہاں کوئی ترقی نہیں ہو سکیایران کی ترقی کو امریکہ کے نا ماننے کے باوجود کوئی فرق نہیں پڑتا اور وہ مسلسل ترقی ہو رہی ھیانہوں نے ایران اور امریکہ کا تقابلی جائزہ پیش کیاانہوں نے کہا کہ امریکہ کے مقابلے میں ایران میں خواتین کو ان کے حقوق دیے جاتے ہیں اور وہ ترقی بھی کر رہی ہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ایران میں ایک ہزار خواتین جج کے عہدے پر فائز ہیں اسی طرح میڈیکل کے شعبے میں خواتین کا رول اہم ہیں خواتین کو چھ ماہ کی چھٹی دی جاتی ہے نوکری سے جبکہ امریکہ میں ایک دن کی چھٹی نہیں دی جاتی ا نہوں نے کہا کے چالیس سال سے ہم پر پابندیاں  ھں اور آٹھ سال تک ہم پر جنگ مسلط کی گئی گی اس کے باوجود ہم نے ترقی کی ہے۔            

مزید :

صفحہ اول -