کسی کو فیصلے پر اعتراض ہے تو قانونی راستہ اختیار کرے، اسفندیار ولی

کسی کو فیصلے پر اعتراض ہے تو قانونی راستہ اختیار کرے، اسفندیار ولی

  

 اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کیا ہے، الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر فیصلے کرنے کا آئینی حق رکھتا ہے۔ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے  ہوئے اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کسی کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض ہے تو قانونی راستہ اختیار کرے، یہ انصاف نہیں کہ فیصلہ حق میں ہو تو ٹھیک اور خلاف ہو تو غلط ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاست شائستگی کا نام ہے، صبر و تحمل اور شائستگی کا دامن کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے۔

اسفندیار ولی

مزید :

صفحہ اول -