اوکاڑہ:چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق، خاتون 2بچوں سمیت زخمی

اوکاڑہ:چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق، خاتون 2بچوں سمیت زخمی

  

اوکاڑہ (نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے میں چھت لپائی کے دوران چھت گر گئی، 2 بچے جاں بحق، خاتون اور 2 بچے زخمی، ہسپتال منتقل،  تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے بہلول پور میں گھر کی چھت مٹی سے لپائی کے دوران گر گئی۔چھت گرنے کی وجہ سے کمرے میں موجود خاتون اور 4 بچے ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر 3 زخمیوں کو اپنے طور پر ہسپتال منتقل کر دیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی حجرہ شاہ مقیم ہسپتال منتقل کر دیا ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت احسان ولد اشتیاق 5سال اور امِ ہانیہ دختر اشتیاق 3سال کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں غلام محی الدین، فرید اور فوزیہ بی بی شامل ہیں۔

جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -