چیئرمین سینیٹ نے اعظم سواتی  کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے  کی اجازت دیدی

چیئرمین سینیٹ نے اعظم سواتی  کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے  کی اجازت دیدی

  

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی اجازت دیدی۔اعظم سواتی جن کمیٹیوں کے ممبر ہیں ان کے چیئرمین پروڈکشن آرڈر جاری کرسکیں گے۔سینیٹر اعظم سواتی5مختلف کمیٹیوں کے رکن ہیں، سینیٹ کے رولز 84 ون کے تحت اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر سے متعلق احکامات جمعہ کو  جاری کیے۔

چیئرمین سینیٹ

مزید :

صفحہ اول -