پاک بھارت ٹاکرے سے قبل روہت شرما نے بڑی خواہش کااظہار کردیا

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل روہت شرما نے بڑی خواہش کااظہار کردیا
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل روہت شرما نے بڑی خواہش کااظہار کردیا

  

میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاہے کہ خواہش ہے کہ کل مکمل میچ ہو،پورے 40 اوورز ہوں تو اچھا مقابلہ ہی ہو گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق روہت شرما کا کہناتھا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ بی سی سی آئی کو کرنا ہے ،ہمارافوکس اس وقت یہ ورلڈکپ ہے،اتوار کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ خواہش ہے کہ کل مکمل میچ ہو،پورے 40 اوورز ہوں تو اچھا مقابلہ ہی ہو گا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے ،پاکستان کی بولنگ ہمیں چیلنج کر سکتی ہے لیکن ہماری بیٹنگ اچھی ہے ،میچ جیتنے کیلئے بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی ۔

روہت شرما نے کہاکہ پچھلے سال ورلڈکپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا،ہم رزلٹ سے زیادہ ایفرٹ پر فوکس کر رہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ہے ،پاکستان نے ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا ۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -