ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان کا بیٹنگ آرڈر کیا ہونا چاہیے؟ عاقب جاوید نے بتا دیا

ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان کا بیٹنگ آرڈر کیا ہونا چاہیے؟ عاقب جاوید نے بتا دیا
ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان کا بیٹنگ آرڈر کیا ہونا چاہیے؟ عاقب جاوید نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر پر بات کی ہے، عاقب جاوید نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو اوپننگ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق  لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ بابر کی بجائے فخر کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آنا چاہیے، تیسرے نمبر پر شان کو آنا چاہیے اور چوتھے پر بابر اعظم کو آنا چاہیے،پروگرام کے میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا وسیم اکرم اور وقار یونس عاقب جاوید کا کیرئیر کھا گئے تو اس کے جواب میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نہیں، میں نے اپنا کیرئیر خود کھایا۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اوپن آنے سے متعلق سوال پر سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا بابر اور رضوان کو اوپنر نہیں رہنا چاہیے، فخر کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آنا چاہیے، تیسرے نمبر پر شان کو آنا چاہیے اور چوتھے پر بابر اعظم کو آنا چاہیے۔ ایسا اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ان پچز پر رنز نہیں ہو رہے، مڈل آرڈر میں آکر آپ نے گیم کو لمبا لیکر جانا ہے، اگر اوپر سے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تو 150 بھی نہیں ہوں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا اس ٹیم میں فہیم اشرف کو ہونا چاہیے تھا کیونکہ وہ ایک اچھا آل راؤنڈر ہے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -