سارا انعام قتل کیس،مرکزی ملزم کی والدہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سارا انعام قتل کیس،مرکزی ملزم کی والدہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
سارا انعام قتل کیس،مرکزی ملزم کی والدہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سارا انعام قتل کیس میں ملزمہ ثمینہ شاہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیاگیا، تفتیشی افسر نے ملزمہ کو جیل بھیجنے کی استدعا کی ،عدالت نے مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،سینئر سول جج محمد عامر عزیز نے ملزمہ کو جیل بھیجا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -