پاکستان بھارت میچ میں بارش کا قوی امکان، میچ منسوخ ہونے پر آئی سی سی کو کتنا مالی نقصان اٹھانا پڑے گا ؟ جانئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بھارت میچ میں بارش کی صورت میں میچ منسوخ ہونے پر ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہوگا لیکن اس کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔میچ کے تمام ٹکٹ آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے، بعد ازاں سٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں، لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں، اگر میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز تماشائیوں کو واپس کرنا پڑیں گے۔یاد رہے کہ میچ میں بارش ہونے پر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا کہ 10 اوورز سے کم کا کھیل ہو۔