اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر  رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ  نے اعتراضات عائد کر دیئے ہیں۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس  نیوز "کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ اسد خان نے  عمران خان کی درخواست پراعتراضات عائد کئے،رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ عمران خان کی بائیومیٹرک نہیں کرائی اور  غیر مصدقہ کاپی پٹیشن کے ساتھ منسلک ہے،اس کیس میں کوئی جلدی نہیں جو آج سننا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے درخواست دائرکردی گئی  تھی ،جس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ، سابق وزیر اعظم نے درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعاد بھی کی تھی جس  پر اب اعتراضات عائد کر  دیئے گئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -