الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کا معاملہ ، عدالت نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی صالح محمد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کا معاملہ ، عدالت نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی صالح ...
الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کا معاملہ ، عدالت نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی صالح محمد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کے کیس میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی اور دو گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں پانچ سال کیلئے نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنا یا جس کے بعد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی صالح محمد کے گارڈ نے الیکشن کمیشن کے باہر فائر کیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایم این اے اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا ، آج انہیں اسلام آباد کی کچہری میں پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی ، عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایم این اے صالح محمد اور ان کے دو سیکیورٹی گارڈز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -