راجہ ابوبکر آفندی کو مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کا قائم مقام جنرل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا

راجہ ابوبکر آفندی کو مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کا قائم مقام جنرل سیکرٹری ...
راجہ ابوبکر آفندی کو مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کا قائم مقام جنرل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے لیے راجہ ابوبکر آفندی متحدہ  ایکٹنگ جنرل سیکرٹری تعینات ، صدر مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات نے چارج دے دیا۔ پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل افئیرز کی سینئر قیادت نے مشاورت اورمحمد اسحاق ڈارکی ہدایت پر  پی ایم ایل (ن) متحدہ عرب امارات کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ ابوبکر آفندی کو اگلے نوٹیفکیشن تک پارٹی کا عبوری قائم مقام جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ہے اور ساتھ ہی ان کو بحیثیت پریس سیکرٹری کے عہدے پر اپنا کام جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یواےای کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال کی وفات کے بعد پارٹی کا یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔ پی ایم ایل (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک اور جنرل سیکرٹری چوہدری نورالحسن تنویر نے راجہ ابوبکر آفندی کو مبارک باد دی اور ان کو پارٹی امور کو میاں محمد نواز شریف کے بیانئے کے مطابق چلانے اور تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی تاکید کی۔

اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو مزید متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور سوشل میڈیا کے کردار کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔ راجہ ابوبکر آفندی کو 21اکتوبر2022 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) یواےای کا عبوری جنرل سیکرٹری کا چارج سنبھالنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -