بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے

بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے
بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ چھیننے کے قریب پہنچ گئے ہیں، بابر اعظم اگر آئندہ 8 اننگز میں 269رنز سکور کر دیتے ہیں  تو وہ ویرات کوہلی کا تیز ترین 3500 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالیں گے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق سابق بھارتی کپتان نے 96 ٹی20 اننگز میں 3500 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ بابر اعظم اب تک 87 اننگز میں 3231 رنز بنا چکے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان اگر 8 اننگز میں 269 رنز اسکور کرتے ہیں تو وہ تیز ترین 3500 رنز اسکور کرنے والے بیٹر بن جائیں گے۔

پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ قومی ٹیم کے گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں

مزید :

کھیل -