ملائیکہ اروڑہ کی دیوالی پارٹی میں کالی ساڑھی کی دھوم

ملائیکہ اروڑہ کی دیوالی پارٹی میں کالی ساڑھی کی دھوم
 ملائیکہ اروڑہ کی دیوالی پارٹی میں کالی ساڑھی کی دھوم
سورس: @instagram/malaikaaroraofficial

  

دہلی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل گرل ملائیکہ اروڑفلم میکر اور ہ فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی  دیوالی پارٹی میں

کالی ساڑھی پہن کر پہنچ گئیں۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی سابقہ بھابھی اور ارباز خان کی سابقہ بیوی ملائیکہ اروڑہ اکثر اپنےبولڈ  لباس پہننے اور ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے کے حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ملائیکہ اروڑ ہ ایک نئے روپ میں دیوالی پارٹی میں جلوہ گرہ ہوئیں  تو  یہ انداز مداحوں کو پسند آگیا۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں موجود فوٹو گرافرز کو مختلف پوز دیتے ہوئے اپنی تصاویر  بنوائیں جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔تصاویر میں ملائکہ کی کالی ساڑھی اور ہاتھ میں کالا پرس ان کی شخصیت کو  اور زیادہ نکھار رہا  تھا۔

خیال رہے کہ   ملائیکہ اروڑہ کے فینز کے علاوہ ان کے سوشل میڈیا پر موجود ناقدین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

مزید :

تفریح -