ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ, پاک بھارت ٹاکرے سے قبل نسیم شاہ نے اپنا ٹارگٹ بتا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ, پاک بھارت ٹاکرے سے قبل نسیم شاہ نے اپنا ٹارگٹ بتا دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ, پاک بھارت ٹاکرے سے قبل نسیم شاہ نے اپنا ٹارگٹ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے ہوں گے،جس کے لیے دونوں اطراف کےکھلاڑیوں کی جانب سے خوب پریکٹس کی گئی ہے، ایسے میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ کل کے میچ میٖں یہ ٹارگٹ ہے کہ زیادہ سے زیادہ وکٹیں لوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کا انحصار موسم کی صورتحال پر ہے کیونکہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین گرین اور بلیو شرٹس کے درمیان کرکٹ مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ اوپر والے کو پتہ ہے کہ کل کیا ہو گا۔

 تمام کرکٹ ایکسپرٹ کا خیال ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز اہم کردار ادا کریں گے بالخصوص شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے اوورز اہمیت کے حامل ہوں گے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ایک بڑا پریشر والا گیم ہوتا ہے اور کوشش یہی ہے کہ ہم جس طرح کھیلتے آ رہے ہیں اس طرح اچھا کھیلیں ، نسیم شاہ کا کہنا تھا بھارت کے خلاف میچ میں یہی ہدف ہے کہ جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو وکٹ لیکر دوں۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -