شوہر نے بیوی کو زندہ دفن کردیا، کئی گھنٹے بعد اس کی جان کس طرح بچی؟

شوہر نے بیوی کو زندہ دفن کردیا، کئی گھنٹے بعد اس کی جان کس طرح بچی؟
شوہر نے بیوی کو زندہ دفن کردیا، کئی گھنٹے بعد اس کی جان کس طرح بچی؟

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل واچ نے شوہر کی طرف سے زندہ دفن کردی گئی خاتون کی زندگی بچا لی۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل سے 60میل کے فاصلے پر واقع ایک قصبے کی رہائشی 42سالہ یونگ سوک این نامی یہ خاتون اپنے 53سالہ شائی کیونگ این نامی شوہر سے ناراض ہو کر الگ گھر میں رہ رہی تھی اور اس سے طلاق لینے کا فیصلہ کر چکی تھی۔ 

گزشتہ اتوار کے روز شائی کیونگ این خاتون کے گھر گیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہاتھ پاﺅں باندھ دیئے اور منہ بھی ڈکٹ ٹیپ سے بند کر دیا اور گھر کے صحن میں ہی قبر کھود کر اسے زندہ دفن کر دیا۔خاتون نے ایپل واچ پہن رکھی تھی جو اس کے ساتھ ہی قبر میں چلی گئی۔ خاتون بندھے ہاتھوں سے کسی طرح اپنے ہونٹوں سے اتنی ٹیپ ہٹانے میں کامیاب ہو گئی اور اپنی ایپل واچ سے پولیس ہیلپ لائن 911 پر کال کر دی۔

رپورٹ کے مطابق یونگ سوک این کو قبر میں بند ہوئے کئی گھنٹے گزر چکے تھے جب اس کے ہاتھوں کی گرہ کسی طور ڈھیلی ہوئی اور وہ منہ سے ڈکٹ ٹیپ ہٹانے اور ایپل واچ سے نمبر ڈائل کرنے کے قابل ہوئی۔ اسے اتوار کی شام ملزم نے قبر میں ڈالا اور پیر کی صبح علی الصبح پولیس نے آ کر اسے قبر سے نکالا۔

 ملزم ابھی گھر میں ہی موجود تھا، جسے پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ خاتون نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ ملزم کو ضمانت پر رہا نہ کرے، ورنہ وہ جیل سے باہر آ کر اسے قتل کر دے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -سائنس اور ٹیکنالوجی -