"لوریل کی پراڈکٹس سے مجھے کینسر ہوگیا" امریکی خاتون نے ہرجانہ دائر کردیا

"لوریل کی پراڈکٹس سے مجھے کینسر ہوگیا" امریکی خاتون نے ہرجانہ دائر کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے کاسمیٹکس کمپنی لوریل  کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق جینی مشعیل نامی اس خاتون کو بچے دانی کا کینسر لاحق ہو گیا تھا۔ خاتون نے اپنے مقدمے میں کہا ہے کہ وہ دو دہائیوں تک لوریل  کی مصنوعات استعمال کرتی رہی، جن میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی وجہ سے اسے یہ کینسر لاحق ہوا۔

نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے طبی جریدے میں حالیہ دنوں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بیوٹی پراڈکٹس میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اور بچے دانی کے کینسر کے درمیان تعلق ثابت کیا گیا ہے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کے سامنے آنے کے چند دن بعد جینی مشعیل کی طرف سے لوریل کے خلاف مذکورہ مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ قبل ازیں ہزاروں خواتین نے جانسن اینڈ جانسن کے خلاف ایسے ہی مقدمات درج کروائے تھے ۔ ان خواتین نے بھی کہا کہ وہ بچپن سے جانسن اینڈ جانسن پاﺅڈر اور دیگر مصنوعات استعمال کرتی آئی ہیں، جن میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی وجہ سے وہ کینسر کا شکار ہوئیں۔ ان خواتین کے مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے عدالتیں اب تک جانسن اینڈ جانسن کمپنی کو کروڑوں ڈالر کے ہرجانے کر چکی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -