"عمران خان کی ایما پر مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا" محسن شاہنواز رانجھا کی اسلام آباد پولیس کو درخواست

"عمران خان کی ایما پر مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا" محسن شاہنواز رانجھا کی ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے باہر حملے کے الزام میں ن  لیگ کے رہنما شاہ نواز رانجھا نے تحریک انصاف کے خلاف سیکرٹریٹ پولیس سے رجوع کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق شاہ نواز رانجھا کی طرف سے اس حملے کے الزام میں تحریک انصاف کی قیادت اور ورکرز کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دی گئی ہے۔

ن لیگی رہنماءنے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ ”میں رکن قومی اسمبلی اور توشہ خانہ کیس میں مدعی ہوں۔ اس کیس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا، جس کے بعد میں الیکشن کمیشن سے باہر نکلا تو تحریک انصاف کے اراکین نے میری گاڑی پر حملہ کر دیا اور مجھے باہر نکالنے کی کوشش میں گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے۔ مجھ پر یہ قاتلانہ حملہ عمران خان کے ایماءپر کیا گیا۔ “

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے نااہل کر دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے اس کیس کی سماعت کی اور متفقہ فیصلہ سنایا۔

مزید :

قومی -