پاک بھارت ٹاکرا، گزشتہ 5 میچوں میں کس ٹیم کی کیا پوزیشن رہی؟

پاک بھارت ٹاکرا، گزشتہ 5 میچوں میں کس ٹیم کی کیا پوزیشن رہی؟
پاک بھارت ٹاکرا، گزشتہ 5 میچوں میں کس ٹیم کی کیا پوزیشن رہی؟

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر ٹی 20ورلڈ کپ میں مدمقابل ہونے جا رہی ہیں۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے آخری 5ٹی 20میچز میں کیا ہوا تھا؟ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں ان پانچ میچز کی سمری بیان کی ہے جو درج ذیل ہے:۔

ایشیاءکپ 2016ء

ایشیاءکپ 2016ءمیں پاک بھارت ٹاکرا میر پور میں ہوا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی تھے اور بھارتی ٹیم کی کپتانی مہندر سنگھ دھونی کر رہے تھے۔ اس میچ میں بھارت فاتح رہا جس نے 5وکٹوں کے نقصان پر 85رنز بنائے تھے۔ پاکستانی ٹیم 10وکٹوں کے نقصان پر 83رنز بنا سکی۔ میچ میں ویرات کوہلی نے 51گیندوں پر 49رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سرفراز احمد نے 24گیندوں پر 25رنز سکور کیے۔ محمد عامر نے 18سکور دے کر تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بھارت کی طرف سے ہاردیک پانڈے نے 8سکور دے کر 3وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ٹی 20ورلڈ کپ 2016ء

اس میچ میں بھی جیت کا سہرا انڈیا کے سر رہا۔ پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنائے، بھارت نے 4وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ اس میچ میں شعیب ملک نے 16گیندوں پر 26رنز اور بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی نے 37گیندوں پر 55رنز بنائے۔ محمد سمیع نے 17رنز دے کر 2وکٹیں لیں جبکہ سریش رائنہ نے 4رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ 

ٹی 20ورلڈ کپ 2021ء

ٹی 20ورلڈ کپ 2021ءکا ٹاکرا کسی آسیب کی طرح دہائیوں بھارتی ٹیم کا تعاقب کرتا رہے گا، جس میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہی بھارتی ٹیم کے 7وکٹوں کے نقصان پر دیا گیا 151رنز کا ہدف پورا کر لیا۔ اس میچ میں ویرات کوہلی نے 49گیندوں پر 57اور محمد رضوان نے 55گیندوں پر 79رنز کی قابل رشک اننگ کھیلی۔ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 31رنز دے کر 3وکٹیں گرائیں۔

ایشیاءکپ 2022ء۔۔پہلا میچ

اس میچ میں پاکستان نے 10وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے۔ بھارت نے 5وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرکے میچ جیت لیا۔ محمد رضوان نے 42گیندوں پر 43رنز بنائے اور محمد نواز نے 33رنز دے کر 3وکٹیں لیں۔ بھارت کی طرف سے رویندر جدیجا نے 29گیندوں پر 35رنز سکور کیے اور بھوونیشور کمار نے 26رنز دے کر 4وکٹیں گرائیں۔

ایشیا کپ 2022ء۔۔ دوسرا میچ

اس میچ میں بھارت نے 7وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے۔ یہ ہدف پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میچ میں ویرات کوہلی نے 44گیندوں پر 60رنز بنائے ، جبکہ محمد رضوان نے 51گیندوں پر 71رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔ شاداب خان نے 31رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ بھارت کی طرف سے روی بشنوئی نے 26رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -