شادی کی تقریب میں سجاوٹ کے فوارے کو سادہ لوح دیہاتیوں نے پانی کا نل سمجھ لیا، پلیٹیں دھونی شروع کردیں

شادی کی تقریب میں سجاوٹ کے فوارے کو سادہ لوح دیہاتیوں نے پانی کا نل سمجھ لیا، ...
شادی کی تقریب میں سجاوٹ کے فوارے کو سادہ لوح دیہاتیوں نے پانی کا نل سمجھ لیا، پلیٹیں دھونی شروع کردیں
سورس: Screen Grab

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ایک گاﺅں میں شادی کی تقریب میں سجاوٹ کے لیے فوارہ لگا دیا گیا، جس کے ساتھ گاﺅں کے سادہ لوح لوگوں نے ایسا کام شروع کر دیا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی تو ہنسی کا طوفان آ گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق منظرعام پر آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاﺅں کے لوگ اس سجاوٹی فوارے کو پانی والا نل سمجھ لیتے ہیں اور اس کے پانی میں کھانے کی پلیٹیں دھونی شروع کر دیتے ہیں۔

گاﺅں والوں کی یہ حرکت دیکھ کر انتظامیہ کو فوارہ بالآخر بند کرنا پڑ گیا۔ یہ ویڈیو جیکی یادو نامی صارف کی طرف سے اپنے ٹوئٹر ہینڈل @JaikyYadav16 پر پوسٹ کی گئی۔ اپنی ٹویٹ میں جیکی یادو نے لکھا ہے کہ ”گاﺅں کی شادی میں زیادہ ڈیکوریشن اس لیے بھی نہیں کرانی چاہیے۔ آخر میں فوارہ بند ہی کرنا پڑا۔“جیکی یادو کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک ساڑھے 4لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -